کوئٹہ (این این آئی) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی نجی ائرلائن کی پرواز کوئٹہ ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ شاہین ائرلائن کی پرواز کوئٹہ ائرپورٹ پر لینڈ کررہی تھی کہ ا سکا ٹائر پھٹ گیا۔ واقعہ کے بعد کوئٹہ ائرپورٹ پر کئی گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 147 مسافر اور 8 افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ سوار تھا۔ دریں اثناء سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائر کے چار طیارے گرائونڈ کردیئے۔ ترجمان شاہین ائرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے وجہ بتائے بغیر گرائونڈ کئے گئے۔ طیارے اچانک گرائونڈ ہونے سے 1500 سے زیادہ مسافر ائرپورٹ پر پریشان ہوئے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے فلائٹ سیفٹی کے ناقص معیار اور مسافروں کے تحفظ کی خاطر گرائونڈ کئے۔