بھارتی فائرنگ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے: پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد

Jul 17, 2015

لاہور (نوائے وقت نیوز) بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی رویہ اور فائرنگ قابل مذمت ہے۔ پوری قوم پاک فوج اور رینجرز سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ قرار داد میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرار داد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک نے جمع کرائی ہے۔

مزیدخبریں