امریکہ پاک فضائیہ کے ایف 16 کی 15 نئی سنائپر پوڈز تیار، 22 اپ گریڈ کریگا

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں کے لئے 15نئی سنائپرز پوڈ تیار اور 22 سنائپر پوڈز کو اپ گریڈ کرے گا۔ پاکستان کو سنائپرز پوڈز کی فراہمی 2015 کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ امریکی جریدے آرلینڈو بزنس کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان فضائیہ کے ایف 16بیڑے کے لئے سنائپر ایڈوانس ٹارگٹنگ پوڈز تیار کرے گا اور ان کو اپ گریڈ کرے گا۔ لاک ہیڈ مارٹن نے پاکستان سے کنٹریکٹ طے پانے کی تصدیق کردی ہے تاہم لاگت ظاہر نہیں کی گئی۔ معاہدے کے تحت آرلینڈو کے لاک ہیڈ مارٹن میزائل اینڈ فائر کنٹرول یونٹ پاکستان ایئر فورس کے لئے نئی پندرہ سنائپر پوڈز (ATPs) تیار کرے گا، پہلے سے موجودہ 22 سنائپر کو اپ گریڈ کرے گا۔ لاک ہیڈ کے سنائپر انٹرنیشنل پروگرام ڈائریکٹر رچ لووٹ کا کہنا ہے کہ 2010سے سنائپرز پوڈز پاکستان ائیر فورس کے مشن کا حصہ ہیں۔ اضافی سنائپر اور موجودہ سنائپرز کواپ گریڈ کرنے سے پاکستان ایئر فورس کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ملک کی سکیورٹی کی ضروریات کو زیادہ مضبوط بنائے گا۔ سنائپر اے ٹی پی ہدف بندی، نگرانی اور جاسوسی مشن کے لئے پائلٹوں کو اعلی منظر کشی فراہم کرتا ہے۔ یہ پوڈز ہدف کی نشاندہی اور پہچاننے کے خودکار طریقے سے ٹریک کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ مقررہ یا حرکت کرتے اہداف کے خلاف لیزر اور جی پی ایس گائیڈڈ ہتھیاروں کو نصب کرنے میں معاون ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...