پاکستان نے 150 قیدیوں کی فہرست طالبان اور افغان حکومت کو دیدی

Jul 17, 2015

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے افغان مصالحتی عمل کے لئے تعاون بڑھاتے ہوئے قید افغان طالبان کی فہرست افغانستان اور افغان طالبان کو فراہم کر دی ہے جنہیں مری امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں رہائی ملنے کا امکان ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان اور افغانستان کے درمیان شروع ہونے والا مصالحتی عمل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، اس عمل کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فہرست کے مطابق 150 قیدی پاکستان میں موجود ہیں جن میں طالبان کے اہم رہنما ملا عبدالباقی، شمس اللہ افغان اور سلام اللہ اخوند شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو آگاہ کر دیا ہے پاکستان افغان مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے جس پر افغانستان نے مثبت جواب دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ مری امن مذاکرات کے دوسرے مرحلہ میں ان قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے، طالبان نے امن مذاکرات کے دوران ان قیدیوں کی فہرست مانگی تھی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں