فوٹوکول (کیمرون) (نیٹ نیوز، رائٹر) دوخودکش حملوں کے بعد افریقہ کے اہم اسلامی ملک کیمرون میں عورتوں کے مکمل حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فوٹوکول میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ مسلم علاقے کے گورنر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آئندہ ایسے حملے روکنا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چاڈ میں بوکوحرام کے حملے کے بعد وہاں بھی حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
خودکش حملوں کے بعد کیمرون میں عورتوں کے مکمل حجاب پر پابندی عائد
Jul 17, 2015