سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پٹن میں مجاہدین کا بھارتی فوجی قافلے پر دھاوا، گرنیڈ دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک ٗ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ٗ گرنیڈ دھماکے سے ایک موبائل ٹاور کو بھی نقصان پہنچا، شوپیاں میں سرپنچ پر جان لیوا حملے کے بعد کولگام علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح حملہ آور نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پٹن میں مجاہدین نے بھارتی فوجی قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا ایک گروہ معمول کے گشت پر تھا کہ اچانک مجاہدین نے ان پر گرنیڈوں سے دھاوا بول دیا گرنیڈ پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب شوپیاں میں نائب سرپنچ پر جان لیوا حملے کے بعد جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ گزشتہ روز کولگام میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک گلی سے گزر رہے بشیر احمد ڈار پر نزدیک سے پے در پے کئی گولیاں چلائیں۔ واردات کے وقت بشیر احمد نماز تراویح ادا کرنے کے بعد گھر کی طرف جارہا تھا۔ سید علی گیلانی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ی نظر بند جیلوں میں انتہائی ابتر حالت میں رہ رہے ہیںاور انہیں تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی قافلے پر دستی بموں سے حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
Jul 17, 2015