شاہدرہ ٹاﺅن : نامعلوم وجوہ پر نوجوان نے پھوپھو زاد کو قتل کرکے خودکشی کر لی

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں 24 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہ پر پھوپھو زادکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ شاہدرہ ٹاﺅن کی 27 سالہ نازیہ کی10سال قبل اپنے ماموںکے بےٹے شاہد حسین سے شادی ہوئی تھی اور ان کی 7 سال بےٹی کرن ہے نازیہ کا خاوند شاہد حسین مستری کا کام کرتا ہے نازےہ کے ماموں کا بےٹا 24 سالہ فاروق احمد فیصل آباد میں ایک کپڑے کی مل میں ملازم تھا اور تےنوں خاندان تاج نگر میں چھوٹے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں ۔فاروق اکثر نازیہ کے گھر آتا اور بعض اوقات کئی کئی دن بھی وہاںٹھہرتا تھاگزشتہ صبح فاروق فیصل آباد جانے کیلئے نکلا مگر وہ نازیہ کے گھر آ گیا جہاں اس نے نازےہ کوفائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ نازیہ کے بھائیوں نصراللہ‘ مزمل اور مظفر کے مطابق انہوں نے فاروق کی زور زور سے بولنے کی آواز سنی ابھی وہ معلوم کرنا ہی چاہتے تھے معاملہ کیا ہے فاروق نے گولیاں مار کر نازیہ کو قتل کر دیا اور اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔پولیس نے دونوں نعشیں قبضے میں لے لےں اور انہےں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہےں۔ پولیس اور دونوں خاندانوں کے افراد کے مطابق دونوں خاندانوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم کوئی بھی اس سانحہ کی وجہ معلوم کرنے سے قاصر ہے فاروق غیر شادی شدہ تھا۔
قتل

ای پیپر دی نیشن