ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے دو روز سے جاری شدید حبس اورگرمی کازور ٹوٹ گیا،لاہورمیں بھی بادل خوب برسے،جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حبس میں کمی اورموسم سہانا ہوگیا،ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کربرسے جس سے موسم سہانا ہوگیا،پشاور،چارسدہ،مردان اورگردونواح میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا جس پرلوگوں نے سکھ کاسانس لیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے،،جمعے سے منگل کے دوران لاہور،اسلام آباد، بالائی پنجاب،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اورکشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ ہفتہ ،اتوار اورسوموار کوملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔
پنجاب، خیبرپی کے اور سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا
Jul 17, 2015 | 13:18