سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چیک پوائنٹ کے قریب کار بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے

عرب ٹی وی کے مطابق کار بم دھماکہ سعودی دارالحکومت ریاض کے مضافات میں ہوا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی فورسز نے ایک کار کو روکا، جیسے ہی اہلکار گاڑی کی تلاشتی کے لیے آگے بڑھے تو گاڑی میں دھماکہ ہوگیا،دھماکے سے کار ڈرائیور موقعے پر ہی مارا گیا،جبکہ گاڑی کو روکنے والے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے

ای پیپر دی نیشن