کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کےدوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا

ایرانی ایٹمی معاہدے اورترسیلات زرمیں اضافے کےنتیجے میں گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی۔ہنڈرڈ انڈیکس میںسات سو چہتر پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورکاروبار تاریخ کی بلد ترین سطح پینتیس ہزار آٹھ سواٹھاسی پر بند ہوا۔یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب اڑسٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے رہی ۔کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک، ٹی آر جی،پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل، بیکو پیٹرولیم ،جہانگیر صدیقی کمپنی اوراینگرو والیوم لیڈر رہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں بیس پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالرایک سو ایک روپے نواسی پیسے پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن