اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم و ثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے کہا ہے کہ دنیا میں 26کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس صورتحال سے تنارعات کے شکار ممالک کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہیں، جن کی تعداد 2کروڑ 20 لاکھ ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے ایسے ممالک ہیں، جن میں لڑکیوں کی تعلیم کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ برس اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے 2030ء تک تمام بچوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کا حصول ممکن بنانے کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا۔
دنیا بھر میں 26کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں:یونیسکو
Jul 17, 2016