بلغراد (رائٹرز + اے ایف پی) غیر قانونی سربین وزیراعظم الیگزینڈر نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی ملک میں آمد روکنے کیلئے فوج اور پولیس سرحد پر مشترکہ آپریشنز کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر غیر قانونی تارکین وطن پاکستان اور افغانستان سے سربیا پہنچ رہے ہیں۔بلغراد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں سربین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کیلئے سربیا کو اجتماعی مرکز نہیں بنانا چاہتے۔