عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی: بلیغ الرحمن

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔ ہفتہ کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور پاکستان بحیثیت ایک قوم تمام مشکل حالات میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری کابینہ متحد ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف منگل کو یوم سیاہ منائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کشمیریوں کے نصب العین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کیلئے سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...