ملتان (نیٹ نیوز) رویت ہلال کمیٹی کے معطل رکن اور مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ انہوں نے ماڈل قندیل بلوچ کے معاملات کو اللہ کے سپرد کرتے ہوئے قندیل بلو چ کی معذرت کے بعد اسے معاف کر دیا تھا۔ ایک انسان کے قتل ہونے کے حوالے سے تو یہ قابل مذمت ہے لیکن بظاہر لگتا ہے کہ انکے بھائی نے غیرت کے نام پر ان کا قتل کیا ہے، میں ان خواتین اور باقی لوگوں کو بھی پیغام دوں گا کہ وہ کم از کم کسی اہل ایمان، اہل دین، اہل علم اور اہل فتویٰ پر الزام لگانے سے پہلے محترمہ کے انجام کو اپنے ذہن میں رکھیں۔