ترک صدر عوام کو مبارکباد بغاوت ترقی خوشحالی کیخلاف سازش تھی :شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی میں بغاوت ترکی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیخلاف سازش تھی اور ترک عوام نے اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ میں اپنی اور پاکستان کے عوام کی طرف سے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان‘ وزیراعظم بن علی یلدرم‘ دیگر قیادت اور عوام کو جمہوریت کیخلاف سازش کی ناکامی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترکی میں جمہوریت کیخلاف سازش کی ناکامی اس امر کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ ترکی کے عوام اپنے صدر اور جمہوریت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ ترک عوام نے اپنے عمل کے ذریعے عوام کی حاکمیت کے نظریئے پر مہر تصدی ثبت کردی۔ پاکستان کی حکومت اور عوام اس موقع پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور ترکی میں جمہوریت اور جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شعار ہے اور سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھتی ہے۔ ادھر شہبازشریف سے ورلڈ بنک گروپ کی ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کی ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیکوہنڈا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ورلڈ بنک گروپ کی ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کی ایگزیکٹو نائب صدر کی جانب سے پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم اور انڈسٹریل پارکس میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی جاندار معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت پہلے سے بہت زیادہ مستحکم ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت کا اعلیٰ معیار یقینی بنا کر 112 ارب روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔ اگلے برس کے اختتام تک لوڈشیڈنگ کا بہت حد تک خاتمہ ہوجائیگا۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ جوانوں کو فنی تربیت دیکر بااختیار بنانا ایک چیلنج ہے۔ حکومت نے آئندہ دو برس کے دوران 20 لاکھ نوجوانوں کو ہُنرمند بنانے کا پروگرام بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...