ماڈل قندیل بلوچ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی ، وزیراعظم نواز شریف نے قتل کی مذمت کی ہے

قندیل بلوچ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور ان کی موت اٹھارہ گھنٹے پہلے ہوئی جبکہ اڑھائی بجے ان کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے لایا گیا. رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کے چہرے اور گلے پر بھی زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ زہر کا پتہ لگانے کیلئے قندیل بلوچ کے معدے کے اجزا ٹیسٹ کیلئے لاہور بھیج دئیے گئے ہیں. دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل میں کوئی غیرت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن