عمران فاروق قتل کیس : ملزم معظم علی نےاسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی نےاسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا. ملزم نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کردی. درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے. ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ اس حوالے سے درخواستیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں. واضح رہے کہ ملزم معظم علی اڈیالہ جیل میں قید ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم ملزمان سے تحقیقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرکے تحقیقات مکمل کر چکی ہے اورانسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے.

ای پیپر دی نیشن