لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپر عمران بٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو جب بھی میری ضرورت ہوگی میری خدمات حاضر ہیں، ہاکی ورلڈ لیگ سے تین ماہ قبل جن خدشات کا ذکر کیا تھا وہ درست ثابت ہوئے ہیں، پسند نا پسند پر ٹیمیں بنائیں جائیں گی تو رزلٹ مایوس کن ہی آئیں گے۔ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کاموں پر کبھی کوئی تنقید نہیں کی ہے اور نہ ہی کوچنگ سٹاف کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں یہ فیڈریشن کا معاملہ ہے۔ ایسی باتیں منظر عام پر ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی ہونے جا رہی ہے جس کے اعلان کے بعد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرونگا۔ عمران بٹ کا کہنا تھا کہ ہاکی ورلڈ لیگ میں 28 گول ہونا مایوس کن ہے، میرے سات آٹھ سالہ کیرئر میں کبھی کسی ٹورنامنٹ میں مجھے اتنے گول نہیں ہوئے ہیں۔
ہاکی ورلڈ لیگ سے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے: عمران بٹ
Jul 17, 2017