دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود 8چوٹیاں سر کیں، کم ہونگ بن

اسلام آباد ( جاوید صدیق) دونوں ہاتھوں سے محروم جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم ہونگ بن نے نانگا پربت کی چوٹی سرکرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کوریا کے مذکورہ کوہ پیما نے وقت نیوز کے پروگرام ایمبیسی روڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کوہ پیمائی کی ایک مہم کے دوران میرے دونوں ہاتھ فراسٹ بائٹ کے باعث متاثر ہوئے۔ جس کی وجہ سے میرے ہاتھ کاٹ دئیے گئے تھے اس کے باوجود میں نے کوہ پیمائی کو ترک نہیں کیا ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود میں نے دنیا کی آٹھ چوٹیاں سر کیں۔ جن میں پاکستانی چوٹیاں بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...