راجر فیڈرر نے آٹھویں بار ومبلڈن اوپن جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا

Jul 17, 2017

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سوئٹزر لینڈ سے راجر فیڈرر نے ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل آٹھویں بار جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا ومبلڈن فائنل میں راجر فیڈرر نے کروشیا کے مارین کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ فیڈرر نے کروشیا کے مارین کو 6-3، 6-1 اور 6-4 سے ہرایا راجر فیڈرر کے گرینڈ سلیم ٹائل کی تعداد سب سے زیادہ 19 ہو گئی راجر فیڈرر نے سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ومبلڈن ٹائل جیتا اس کے علاوہ 5 مرتبہ آسٹریلین اوپن، ایک مرتبہ فرنچ اوپن اور 5 بار امریکن اوپن جیت چکے ہیں۔

مزیدخبریں