رملہ : اسرائیلی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں فلسطینی شہید کر دیا : اسرائیلی وزراءنے ایک بل کی ابتدائی منظوری دیدی

مقبوضہ بیت المقدس‘ جدہ (اے ایف پی+آئی این پی+ اے این این) اسرائیلی وزراءنے ایک بل کی ابتدائی منظوری دیدی جس میں حکومت کیلئے یہ مشکل بنا دیا جائے گاوہ مستقبل کے امن معاہدے کے تحت کہیں مقبوضہ بیت المقدس کا کچھ علاقہ فلسطین کے حوالے نہ کر دے۔اسے ”یونائیٹڈ یروشلم“ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دائیں بازو کے یہودی رہنما شولی معلم نے وزارتی کمیٹی میں پیش کیا تھا جس کی منظوری دیدی‘ اب اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں ووٹنگ اور بحث ہوگی۔ ادھر مقدس مقام حرم الشریف کمپاﺅنڈ (ٹیمپل ماﺅنٹ) کو دوبارہ ذائرین کیلئے کھول دیا گیا۔ مسلمانوں نے داخل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جعلی مقابلے میں فلسطینی شہید کردیا۔ رملا کے گاﺅں البنی صالح میں نشانہ بنایا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد اقصی میں نماز اور اذان پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول میں اذان دینے اور نماز ادا کرنے پر اسرائیلی پابندی فلسطینیوں کے مذہبی شعائر پرحملہ، مقدس مقامات کے خلاف ننگی جارحیت اور فلسطینی قوم کی مذہبی آزادی سلب کرنے کی مجرمانہ اور ناقابل قبول سازش ہے۔

ای پیپر دی نیشن