روہتک (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر حصار میں انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے باریش امام مسجد کو مسجد سے نکلتے ہوئے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے رہے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کرنے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور بجرنگ دل کے ضلعی کنوینئر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد ہارون کاسنی پنجکولا میں مسجد سے نماز پڑھ کر جیسے ہی باہر آئے ہندو غنڈوں نے انہیں گھیر لیا اور وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے پر مجبور کیا، انکار پر سرعام تھپڑ مارے اور تشدد کیا۔ وہ کہہ رہے تھے اگر ہمیں یہاں ایک بھی مسلمان دکھائی دیا تو ہم اسے زندہ جلا دینگے۔