راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریلوے پولیس اہلکار جاں بحق

Jul 17, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز ریلوے پولیس کا کانسٹیبل صدیق ریلوے سٹیشن پر اپنی ڈیوٹی کے بعد واپس گھر آ رہا تھا جب وہ اپنے گھر کے قریب ہی تھا تو دھاک لگائے بیٹھے مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی مقتول پولیس اہلکار کو سات گولیاں لگیں جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں