صدر بننے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ گئی: جائزہ رپورٹ

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عہدہ صدارات سنبھالنے کے بعد مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب چھ ماہ قبل عہدہ صدارات سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے اس جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 42 فیصد تھی۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو سختی سے رد کیا۔ اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکہ کا قائدانہ کردار کم زور ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...