جنگی جنون: بھارتی فوج نے اگلے پانچ سال کے لئے270 کھرب روپے مانگ لئے

Jul 17, 2017

نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت کا جنگی جنون مزید بڑھ گیا، فوج نے اگلے 5سال کے لئے 270کھرب روپے مانگ لئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق فوج اپنا بجٹ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ 56فیصد سے بڑھ کر کم سے کم2فیصد کرنا چاہتی ہے۔ پانچ سالہ منصوبہ یونیفائڈ کمانڈرز کانفرنس میں پیش کر دیاگیا ، بجٹ میں270کھرب روپے اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان اور چین کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لئے یہ رقم درکار ہے۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی کا کہنا ہے جدید منصوبوں کے لئے رقم ترجیح ہو گی۔

مزیدخبریں