فوجی، سیاسی قیادت امریکی بلیک میلنگ سے مستقل نجات کا لائحہ عمل بنائے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی فوجی اور سیاسی قیادت کو امریکی بلیک میلنگ سے مستقل جان چھڑانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ امریکی دبائو اور ڈو مور کے مطالبات قومی خود مختاری کے لیے وبال جان بن چکے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ نے حکمران خاندان کو مزید ایکسپوز کردیا۔ رپورٹ کے ہر صفحہ میں حکمرانوں کے اثاثے تو موجود ہیں مگر ذرائع آمدن کا کچھ پتہ نہیں۔ اسلام آباد میں وفود سے ملاقاتوں کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران ٹولے نے اپنی شاہ خرچیوں اور اللوں تللوں کے لیے قوم کو امریکی اور آئی ایم ایف کے قرضوں کی بیڑیاں پہنائی ہیں جس کی وجہ سے امریکہ آئے روز ڈو مور کے احکامات دیتا ہے۔ امریکہ نے آج تک پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا نہ حکمرانوں پر اعتماد کیا۔ 70 سا ل میں امریکہ نے کبھی پاکستان کو سہارا نہیں دیا اور جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل پڑی، امریکہ نے ہمیشہ دھوکہ دیا۔ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ امریکی ہٹ دھرمی اور بھارت و اسرائیل کی سرپرستی کی وجہ سے حل نہیں ہوسکا۔ پاکستان نے افغان جنگ میں امریکہ کا اتحادی بن کر سب سے زیادہ نقصان اٹھایا اور ہمیں ایک لاکھ سے زائد انسانی جانوں اور سو ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھاناپڑا اس کے باوجود افغان رہنمائوں سے جنگ بندی کے لیے جب بھی کوئی کوشش کی گئی، امریکہ نے اسے سبوتاژ کردیا جس سے ظاہر ہوتاہے کہ امریکہ جان بوجھ کر اس جنگ کو طول دے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...