گورنر زبیر کا مفاد سندھ کیساتھ نہیں، نیب بل کیخلاف اعتراضات پر اسمبلی میں بات کرینگے:مرادشاہ

کراچی (سٹاف رپورٹر + آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے کہا ہے کہ نیب قانون سے متعلق بل پر گورنر سندھ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات پر اسمبلی میں بات کریں گے۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گورنر سندھ کی جانب سے نیب قانون کے بل پر جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ان پر اسمبلی میں بات کریں گے جب کہ گورنر سندھ کو بل واپس کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ مراد شاہ نے کہا کہ 1999 میں سابق صدر پرویز مشرف نے نیب کا قانون ایمرجنسی میں نافذ کیا تھا جب کہ نیب کے لئے سپریم کورٹ نے ہی کہا تھا کہ نیب دفن ہو چکا۔ وزیراعلی سندھ نے شکوہ کیا کہ صوبے کے گورنر ہونے کے باوجود زبیر کا مفاد صوبے کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا پانی کا مسئلہ سنگین ہے،مشکلات ہیں اسی لئے واٹرکمیشن رپورٹ بنی جس کا ہمیں احساس ہے۔سندھ میں پینے کے صاف پانی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں ان کی توجہ صوبے پر ہونی چاہیے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آرہے ہے۔ مراد شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف ہے۔نیب کو صرف پلی بارگیننگ میں کامیابی ملی۔ کرپشن کو ختم نہیں کیا۔ گورنرنے جو اعتراض کیے ہیں اس پراسمبلی میں بات کریں گے۔اور نیب کی صوبے میں منسوخی کے بل کو دوبارہ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ دریں اثنا پیلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی مراد شاہ سے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابیں ملک کی سیاسی صورتحال، سرائیکی پٹی اور پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...