بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری ‘4 جوان شہید

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے قریب اٹھمقام پر بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی جس سے پاک فوج کے 4جوان ڈوب کر شہید ہو گئے ایک شہید جوان کی میت مل گئی جبکہ تین جوانوں کی تلاش جاری ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیا۔وزیراعظم نوازشریف نے پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دینے کی بھی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...