ریاض (نیٹ نیوز)سعودی عرب نے ایران میں دہشت گردی پھیلانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں ایک فیصد بھی حقیقت نہیں ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایران صرف الزامات کی بنیاد پر دنیا میں رہ رہا ہے اس کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔سعودی ترجمان نے کہاکہ ریاض حکومت کو ایران سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے یا عدم استحکام سے دوچارکرنے کی ضرورت نہیں ہے ،سعودی عرب ایک پرامن ملک ہے۔ریاض حکومت ہمسایوں اورخطے کے ممالک کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے، اور انکی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے۔
”ایک فیصد بھی حقیقت نہیں“ سعودی عرب نے دہشت گردی پھیلانے کا ایرانی الزام مسترد کردیا
Jul 17, 2017