نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی حکمرانوں کی مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی، تاج محل کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، یوگی ادیتیا ناتھ کی حکومت نے ثقافتی وراثت کے نام سے 20 ارب روپے کے فنڈ جاری کر دیے لیکن اس میں تاج محل کے لیے کوئی حصہ نہیں رکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں ثقافتی وراثت کے نام پر 20 ارب روپے کے فنڈ مختص، تاج محل کے لیے کوئی حصہ نہیں رکھا گیا، یوگی ادیتیا ناتھ کی حکومت نے مغل دور کی عمارتوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ یوگی تاج محل اور دوسری مغل عمارتوں کو حملہ آوروں کی نشانی قرار دیتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے انہوں نے بھارت آئے ہوئے مہمانوں کو تاج محل اور قطب مینار کے نمونے تحفے میں دینے کو ہندوستانی تہذیب کے منافی قرار دیا تھا۔
بھارتی حکمرانوں کی مسلم دشمنی عروج پر، تاج محل کو لاوارث چھوڑ دیا
Jul 17, 2017