لاہور (نامہ نگار + سٹاف رپورٹر) جنوبی چھاﺅنی پولیس نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شہادت گینگ کے سرغنہ شہادت عرف عدنان کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال‘ موٹرسائیکلیں‘ رکشہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ملزموں میں سرغنہ شہادت عرف عدنان اور ساتھی سلامت عرف ڈولا شامل ہے اور ملزمان کے قبضے سے لاکھوںکی نقدی‘ زیورات‘ 6 موٹرسائیکلیں‘ ایک رکشہ و دیگر سامان‘ دو پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او عبداللہ جان نے بتایا کہ ملزم ریکارڈیافتہ ہیں ۔درجنوں وارداتوں کا انکشاف اور کئی مقدمات ٹریس ہوئے ہیں ۔