گوادرپورٹ اورپاک چین اقتصادی راہداری ملکی خوشحالی کی ضامن ہے، شےخ عبدالمنان

Jul 17, 2017

لاہور(صباح نیوز)پاکستان ہارڈ وئےر مرچنٹس اےسو سی اےشن کی اےف بی آر و اےنٹی سمگلنگ کمےٹی کے چےئر مےن شےخ عبدالمنان نے گوادرپورٹ اورپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی ضمانت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادربندرگاہ فعال کرکے چین نے دوستی کا حق ادا کردیا ہے اب پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اقتصادی طورپرایشین ٹائیگربن سکتا ہے لیکن انڈیا اورامریکا نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے گوادرپورٹ اورپاک چین اقتصادی راہداری کوسبوتاژکرنے کیلئے اپنی خفیہ ایجنسیوں ” را “ اور” سی آئی اے“ کومتحرک کردیا ہے ۔

مزیدخبریں