ترقی تو درکنار سندھ حکومت گندی نالیاں بھی صاف نہیں کراسکتی، ممتازبھٹو

Jul 17, 2017

وارہ(آن لائن)ملک بلکل لاوارث بنا ہوا ہے جس میں پرائم منسٹر اپنی پگڑی بچانے میں مصروف ہے اور اس کے ساتھ دیگر سیاستدان بھی عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں جبکہ سندھ میں کرپٹ اور ایسی بیکار حکومت ہے جو ترقی اور خوشحالی تو اپنی جگہ پر شہروں اور دیہاتوں کی گندی نالیاں بھی صاف نہیں کروا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو نے وارہ شہر میں سندھی جاگو سندھ بچائو عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں لوٹ مار کا نظام عروج پر ہے جبکہ تھانہ بولا خان کے علاقے میں ہاریوں سے زمینیں چھین کر ان کے گھروں کو مسمار کر کے سب کچھ سرمایہ داروں کے حوالے کیا جا رہا ہے جن سے حکمرانوں کی بھی حصہ داری ہے۔
ممتاز بھٹو

مزیدخبریں