حضرت اما جعفر صادق نے بد ترین دور آمرےت میں علم و آگہی کے چراغ روشن کئے، علماءکاخطاب

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے شہادت کے سلسلے میں قائدملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عشرہِ صادقِ آل محمد ؑ کی مجالس و ماتمداری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔راولپنڈی ریجن میں مذہبی و ماتمی تنظیموں اوردینی اداروں کے زیراہتمام مساجد ،امامبارگاہوںاور عزاخانوںمیں منعقدہ پروگراموںمیں علمائے کرام،ذاکرین اورواعظین نے سیرتِ امام صادق ؑپر تفصیلی روشنی ڈالی۔چوہدری ملنگ حسین کے زیراہتمام امام بارگاہ قصرشبیرڈھوک سیداں میں مجلس صادق ؑ سے خطاب کرتے ہوئے ذاکرحاجی ناصرعباس نوتک نے کہا کہ خانوادہ رسالت کے عظیم سپوت حضرت امام جعفر صادق نے بد ترین دور آمرےت میں معاشرے کو دین محمدی کا گہوارہ بنانے کےلئے علم الہیٰ کے وہ چراغ روشن کئے جن کی روشنی سے آج بھی پورا عالم منور ہے ۔علامہ محمدعباس رضوی نے کہا کہ صادق ؑ آل محمد نے غےر مذہب علماءاور دانشوروں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دے کر دین الہیٰ کی لاج رکھی ۔ ذاکرمنظورحسین شاہ کوٹ ادونے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے رشدو ہدایت ، اسلام کی تبلیغ و ترویج اوراصلاحِ قوم کیلئے بیش بہا ذخیرہ مہیافرمایا ۔مجلس سے شوکت رضاشوکت ، عامرعباس ربانی ، غلام عباس فریدکا، شفقت عباس شفقت ،ذاکرعباس رضاجھنڈوی نے بھی خطاب کیا۔ ہیت طلبائے اسلامیہ کے زےر اہتمام علی ہال مےںمجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی باسم عباس زاہری نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فقہ و تفسیر اور حدیث و کلام کو موضوعات پر کثرت کے ساتھ ایسے علمی جواہر پارے عطا کیے جن سے استفادہ کرکے انسانیت کو جہالت و گمراہی اور دہشت گردی و عصبیت جیسے ناسوروں سے نجات دلاکر دنیا کو عالمی گہوارہ امن بنایا جاسکتا ہے

ای پیپر دی نیشن