راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) بے نظیربھٹو ہسپتال اور راولپنڈی میڈیکل کالج کے پروفیسر، ماہر امراض ناک کان گلا ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون موسم کے دوران کانوں میں ویکس میل بھر جانے سے سماعت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اپنے بےان مےں ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ ساون کے موسم میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جانے سے کانوںمیں ویکس کی مقدار بھی زیادہ ہو جاتی ہے جس سے سر بھاری محسوس ہوتا ہے ، سنائی کم دیتا ہے کانوں میں خارش محسوس ہوتی اور شاں شاں کی آوازیں آتی ہےں انہوںنے طبی مشورے دیتے ہوئے کہاکہ ایسی صورت میںماہر معالج سے رجو ع کرکے جدید مشینری کے استعمال سے کانوں سے فالتو ویکس نکلوائی جائے اور اس مقصد کے لئے از خود کسی بھی نوکدار شے کا استعمال نہ کیا جائے اس سے کان کے پردے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ کانوں کی میل قدرتی طورپر کانوںمیں ایک حصار کا کام دیتی ہے جس سے کوئی کیڑا مکوڑا کانوں کے اندر داخل نہیں ہو سکتا اس لئے کانوں میں ویکس کی مقررہ مقدار کی موجود گی ضرور ی ہے۔