چوردروازے سے اقتدار کی خواہش رکھنے والے ناکام و نامرادہونگے، ملک سجاد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آباد کے چیئرمین ملک سجا د نے کہا ہے کہ عوام صرف محمد نوازشریف کو وزیر اعظم کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، چوردروازے سے اقتدار کی خواہش رکھنے والے ناکام و نامرادہونگے۔ اتوار کو اپنے اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کو پہلے ایٹمی دھماکوں اور اب اس بار سی پیک اور ملکی ترقی کے دیگر منصوبوں کی سزا دی جا رہی ہے، مخالفین کا مائنس ون فارمولہ نہ پہلے کامیاب ہوا اور نہ ہوگا۔ملک سجاد نے کہاکہ سی پیک اور تعمیر وترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک کی خدمت نہیں اقتدار کیلئے ملک دشمنی کررہے ہیں لیکن وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی ہر میدان میں سرخروہوں گے اور آئندہ بھی حکو مت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔

ملک سجاد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...