دوسرا ٹےسٹ،انگلےنڈ کو شکست کا سامنا،جنوبی افرےقہ نے 473 ہدف دےدےا

ٹرینٹ برج (سپورٹس ڈےسک )جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 205 رنز پر آو¿ٹ کرکے برتری کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کردی اور اپنی دوسری اننگز 343 رنز نو کھلاڑی آوٹ پر ڈےکلےئر کر کے انگلےنڈ کو کامےابی کےلئے 473 ہدف دےدےا۔ کھےل کے ابھی دو دن باقی ہےں۔ٹرینٹ برج میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تےسرے روز جوئے روٹ اور برسٹو کے علاوہ کوئی انگلش بلے باز جنوبی افرےقہ کے لاروں کا سامنا نہ کر سکا۔ روٹ 78 اور برسٹو 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،انگلےنڈ کو پہلی اننگز میں 130 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔جنوبی افرےقہ کے بلے بازوں نے دوسری اننگز مےں بہترےن بلے بازی کا مظاہرہ کےا ہاشم آملہ نے 87 رنز کی اننگز کھےلی جبکہ اےلگر 80 رنز بنا کر ٹےم کا مجموعہ بانانے مےں اہم کردار ادا کےا۔ڈی پلےسی 43 اور فلےنڈر 42 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔مورکل سترہ پر ناٹ آﺅٹ رہے۔معےل علی نے اےک بار عدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹےں لےں۔اےنڈرسن اور بےن سٹوکس نے دو دو کھلاڑےوں کو آﺅٹ کےا ۔انگلےنڈ نے دوسری اننگز مےں چار اوور کھےل کر بغےر بقصان اےک رن بناےا ۔اور اسے شکست سے بچنے کےلئے 472 رنز بنانے ہوں گے جس کےلئے اسے دو دن بےٹنگ کر نا ہو گی۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں 211 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 205 رنز پر آو¿ٹ کرکے برتری کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کردی ہے۔ٹرینٹ برج میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 309 رنز سے کیا لیکن جیمز اینڈرسن کی بہترین باو¿لنگ کی بدولت پوری ٹیم 335 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملا 78 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوئنٹن ڈی کوک68 اور ورنن فلینڈر 54 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 5 اور اسٹورٹ براڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور بین اسٹوکس نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوروٹ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے ابتدائی نقصان کے بعد اپنی پوزیشن کو بہتر بنالیا تھا لیکن جنوبی افریقی باو¿لرز نے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جس کے بعد انگلش بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔جوروٹ 78 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوئے تو انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹوں پر 143 رنز تھا جبکہ سابق کپتان الیسٹرکک کی خراب فارم کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا اور صرف 3 رنز بنا کر فلینڈر کو وکٹ دے بیٹھے۔جونی بیئراسٹو 45 اور گیری بیلنس نے 27 رنز بنائے، معین علی کی اننگز 18 رنز تک محدود رہی۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 205 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی تو انھیں پہلی اننگز میں 130 رنز کے خسارےکا سامنا تھا۔جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور کیشیو مہاراج نے3،3 وکٹیں حاصل کیں، مورکل اور فلینڈر بھی 2،2 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جب اختتام کو پہنچا تو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے تھے جبکہ اوپنرہینو کہن 8 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا نشانہ بنے۔جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 205 رنز کی برتری حاصل ہے۔
ڈین ایلگر 38 اور ہاشم آملا 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔۔

ای پیپر دی نیشن