کراچی:پاناما کیس کی سماعت کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آگئی، 100 انڈیکس 43 ہزار 984 پوائنٹس پر آگیا ۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کا آغاز ساڑھے 9 بجے ہوا جس کے 15 منٹ کے اندر ہی سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس شدید مندی کا شکار ہوگیا۔ کیس کی سماعت کے پہلے 15 منٹ میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 353 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 984 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران 11 لاکھ 94 ہزار 750 شیئرز کی خریدو فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10 کروڑ 57 لاکھ 9 ہزار 43 روپے ہے۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی سے سرمایہ کار بے حد پریشان ہیں جو اس مندی کو پاناما لیکس کے حوالے سے ملکی موجودہ سیاسی صورت حال قرار دے رہے ہیں۔