کراچی(اسپورٹس رپورٹر)زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان نے 195 رنز کا ہدف 37ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔فخر زمان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 14 چوکوں کی مدد سے اپنے ایک روزہ کیریئر کی دوسری سینچری بنائی۔ وہ 117 کے انفرادی سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔بابر اعظم نے بھی 29 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔پاکستان کی واحد وکٹ 119 کے سکور پر گری جب امام الحق 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پیر کو کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 50ویں اوور میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے مساکادزا 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ پیٹر مور نے بھی 50 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عثمان شنواری نے چار، حسن علی نے تین اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ وئے۔زمبابوے کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور تین کے مجموعی سکور پر برائن چری عثمان شنواری کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ انھوں? نے صرف ایک رن بنایا۔18 کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گری جب چیمو چبھابھا سات رنز بنا کر عثمان شنواری کی دوسری وکٹ بنے۔ابتدائی نقصان کے بعد مساکادزا اور مساکاندا کے درمیان 62 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی اور زمبابوے کی اننگز کو سہارا ملا۔80 کے مجموعی سکور پر حسن علی نے 24 کے انفرادی سکور پر مساکاندا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیاب دلائی۔ہملٹن مساکادزا نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 34ویں نصف سینچری مکمل کی اور 59 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ریان مرے 16 رنز بنا کر حسن علی کی دوسری وکٹ بنے۔166 کے مجموعی سکور پر عثمان شنواری نے ٹریپینو اور لیام روچے کو لگاتا دو گیندوں پر آؤٹ کر دیا۔ویلنگٹن مساکادزا 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔مور 85 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر حسن علی کی تیسری وکٹ بنے۔آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین چٹارا تھے جنھیں فخر زمان نے رن آؤٹ کیا۔جمعے کو بلاوائیو میں ہی کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 201 رنز کے بڑے مارجن فتح اپنے نام کی تھی۔اس میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 35 اوورز میں 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
دوسرا ون ڈے فخر زمان کی سینچری زمبابوے کے پاکستان کی جیت
Jul 17, 2018