راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)عوام کتاب پر مہر لگائیں ہم ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل pp17 کے امیدوار رضا احمد شاہ نے یونین کونسل 22 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ستر سال سے اس ملک کے غیور عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے متحدہ مجلس عمل واحد پلیٹ فارم ہے جس کو منتخب کر کے عوام اپنے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے ۔ کرپٹ عناصر نے ستر سال اس ملک کو لوٹا ہے اب عوام ان کو اسمبلی میں نہیں جانے دیں گے اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے کتاب پر مہر لگائیں گے ۔ملک سے کرپشن، اقربا پروری، بے انصافی کا خاتمہ ہو گا۔پچیس جولائی کو ملک میں ایک نیا سورج طلوع ہو گا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر پوری آب و تاب سے چمکے گا