شاہد خاقان کو آبائی حلقے میں عوامی ردعمل کا سامنا ،ایبٹ آباد میںخواتین نے پی ٹی آئی امیدوار قلندر لودھی سے حساب مانگ لیا

اسلام آباد ، ایبٹ آباد (آن لائن+ صباح نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آبائی حلقے میںاپنی گزشتہ ناقص کارکردگی پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حلقے میں کوئی انتخابی جلسہ منعقد نہ کر سکنے والے شاہد خاقان رات کے اندھیروں میں ووٹرز کے گھروں میں جا کر منتیں ترلے کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ متعدد مواقع پر اسلام آباد کے حلقے سے خاطر خواہ رسپانس نہ ملنے کا اظہار ، آبائی سیٹ بھی ہاتھ سے جاتی نظر آنے پر سابق وزیر اعظم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف ایبٹ آباد میں انتخابی مہم کے دوران خواتین نے پی ٹی آئی امیدوار قلندر لودھی کو روک لیااور گزشتہ 5 سال کا حساب مانگ لیا۔ 5 سال منہ نہیں دکھایا،آپ ووٹ لیکر وعدے بھول جاتے ہیں۔اب کیوں آئے؟اس پر پی ٹی آئی رہنما وہاں سے چلے گئے۔
شاہد خاقان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...