لاھور (کلچرل رپورٹر) سید منظور علی گیلانی چیئرمین استقلال پارٹی امیدوار این اے 128 نے کہا ہے کہ ایک طرف ووٹ کے بدلے جنت بیچی جا رہی ہے تو دوسری طرف کروڑوں روپے خرچ کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور الیکشن کمشن کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔ منظور گیلانی نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام کی بھر پور شرکت سے سیاسی عمل کو تقویت ملے گی اور عوام دشمنوں کو ناکامی ہو گی۔ وہ انتخابی مہم کے سلسہ میں مہر فیاض کالونی، کینال پوائنٹ، جلوموڑ اور عامر ٹاون میں کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔منظور گیلانی نے کہا کہ آنے والے سالوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا۔