لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 128 میں داروغہ والا، سلامت پورہ اور کوٹلی پیر عبدالرحمن میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر کالاباغ تعمیر کیا جائے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ملک بھر میں روحانی اقدار کو فروغ دے گی ہم تعلیمی ترقی، معاشی خوشحالی اور انصاف کی فراہمی سے پاکستان کو مستحکم کریں گے۔ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ نے سیاسی پنڈتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ہم مغربی تہذیب کا نیا پاکستان نہیں اکابرینِ تحریک آزادی والا مدنی پاکستان چاہتے ہیں پی پی 156 کے امیدوار مفتی محمد عابد جلالی نے کہا تحریک لبیک اسلام اپنے جامع اور انقلابی منشور کی وجہ سے ہر طرف غالب آرہی ہے۔