لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور اور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ دینی جماعتوں کی دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ قوم چوروں، لیٹروں کی بجائے ایم ایم اے کی پڑھی لکھی اوراما نتوں کی حفاظت کرنے والی قیادت کو ووٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی 173 میں ای ایم ای سوسائٹی اورکرامت کالونی میں ڈور ٹو ڈور و کارنر میٹنگزمیں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم اے پاکستان کے اسلامی و نظریاتی تشخص کے تحفظ، نظام مصطفیﷺ کے نظام کے نفاذ ، غربت کے خاتمے، نوجوانوں کے روزگار اور تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔