لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پارٹی ورکرز اور سپورٹرز کے ہمراہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج لاہور کے حلقہ این اے 132 کے علاقو ں سوئے آصل ،آہلو روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیااس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں حلقہ میں خوش آمدید کہااپنے خطا ب میں چیئرمین برابری پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست خدمت خلق کا نام ہے اور برابری پارٹی انسانی حقوق کی بات کرتی ہے ہمارا نعرہ ہے تمام لوگوں کو ہر طرح کے مساوی حقوق ملیں، انھیں پینے کا صاف پانی میسر ہو، صحت، تعلیم اور روزگار کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو اس حلقے سے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف الیکشن لڑ رہے ہیں جو گزشتہ 10 سالوں سے صوبے کے حاکم رہے مگر حلقے کی حالت ایسی ہے کہ یہاں پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، حلقہ میں نہ تو صاف پانی ہے اور نہ ہی یہاں سیوریج ہے ۔یہ شہر کا مضافاتی سب سے بڑا حلقہ ہے اور صحت کی بنیادی سہولت ہی سے محروم ہے اور ہم برابری پارٹی کے پلیٹ فارم سے کوشش کرتے رہیں گئے۔
سیاست خدمت خلق کا نام، انسانی حقوق کو ترجیح حاصل ہے: جواد احمد
Jul 17, 2018