شکاگو (صباح نیوز)امریکی ریاست شکاگو میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ،مظاہرین نے پولیس پر پتھراو¿ کیا اور پیشاب سے بھری بوتلیں پھینکیں۔انہوں نے پولیس کی کاروں پر چڑھ کر چھتوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ مارے گئے سیاہ فام شخص نے اہلکارسے گن چھیننے کی کوشش کی تھی، یہ شخص مسلح تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باررود برآمد ہوا ،دو ہفتوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے جب پولیس نے کسی کو گولی مار کر ہلاک کیا ۔
شکاگو‘ ہنگامے