بھارتی حکومت پر تنقید کرنیوالے کو قتل کیا جا سکتا ہے: سیف علی خان

لاہور (نیوز ڈیسک) بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر آپ کو قتل کیا جاسکتا ہے۔ سیف علی خان گزشتہ دنوں 'سکریڈ گیمز' سیریز میں ایک پولیس اہلکار سرتاج سنگھ کے روپ میں نظر آئے تھے، اس سیریز پر بھارت میں کافی تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ' اگر آپ اپنی ذات سے ہٹ کر کسی سے محبت کریں، تو بھارت کے کچھ حصوں میں ایسا کرنے پر قتل کردیا جاتا ہے، میں نہیں جانتا کہ آپ بھارتی حکومت کو کس حد تک تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں، سکریڈ گیمز کو بھارتی سیاست کا چہرہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کی کاسٹ کے خلاف کانگریس نے مقدمہ درج کرانے کی درخواست بھی ہے۔
سیف علی خان

ای پیپر دی نیشن