لاہور (نامہ نگار) گلوکار وارث بیگ گزشتہ روز اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے سی ٹی او آفس آئے جہاں پر انہوں نے عام شہریوں کی طرح اپنا ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کرایا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ’’پروٹوکول فار آل‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ وارث بیگ نے شہریوں کو پیغام دیا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے سفارش کو نہ ڈھونڈیں، سٹی ٹریفک پولیس نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔