اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان کوخیربادکہہ دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان کوخیربادکہہ دیا،انہوں نے محکمہ کسٹمز میں اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیااورکینیڈاشفٹ ہوگئے ۔ عاشرعظیم وہاں ٹرک ڈرائیونگ کررہے ہیں۔ انہوںنے ٹوئٹر پیغام میں وطن چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھاہے کہ میں مایوس ہوگیا ہوں۔یادرہے کہ عاشرعظیم نے ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت حاصل کی تھی اوراسکے 20برس بعد فلم مالک کے ذریعے ان کی شوبزمیںواپسی ہوئی تھی تاہم اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیااور عدالت نے فلم کونمائش کی اجازت دیدی لیکن فلم کی ناکامی کے باعث انہیں مالی خسارے کاسامناکرناپڑا۔

ای پیپر دی نیشن