لاہور(نامہ نگار)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کوڈکیتی ، راہزنی، ناجائز اسلحہ، آتش بازی و دیگر سنگین جرائم کے خاتمہ کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال و موثر بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے اس حوالہ سے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو بالخصوص ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں امن و امان کے قیام و الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من وعن عمل درآمد کروانے کے لیے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ صوبائی دار الحکومت میں چوبیس گھنٹے پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اس حوالہ سے عوامی شکایات کے علاوہ پولیس ایمرجنسی15پر موصول ہونے والی کالز پر بھی بروقت ریسپانڈ کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کنونشن و کارنر میٹنگز کے موقع پر پولیس ہر لحاظ سے چاک و چوبند اور چوکس رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے تاکہ کسی بھی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ایسے مواقعوں پر اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
پولیس سیاسی کنونشنوں، کارنر میٹنگز میں اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ، ایمپلی فائر کی روک تھام یقینی بنائے: شہزاد اکبر
Jul 17, 2018